کشمیر ٹریڈ الائنس کا معیشت کی بحالی کے لیے جامع پیکج کا مطالبہ
سرینگر:
کشمیر ٹریڈ الائنس نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ وہ خطے میں جاری معاشی جمود کے پیش نظر ایک جامع اقتصادی بحالی پیکج کا اعلان کرے، اور بینکوں پر زور دیا ہے کہ وہ قرض داروں کے ساتھ نرم رویہ اختیار کریں.
۔کشمیر ٹریڈ الاینس کے صدر اعجاز شہدار نے ایک بیان میں مقامی کاروباروں کی ابتر حالت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت بازار مکمل طور پر جمود کا شکار ہیں اور تجارتی سرگرمیاں تقریباً معطل ہو چکی ہیں۔انہوں نے کہا، "مارکیٹ میں مکمل جمود ہے۔ کاروبار بند پڑے ہیں اور اقتصادی سرگرمیاں ٹھپ ہو چکی ہیں۔”
انہوں نے زور دیا کہ ان حالات میں حکومت کی فوری مداخلت ناگزیر ہے۔کشمیر ٹریڈ الاینس نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایک ایسا بحالی پیکج متعارف کرے جس میں متاثرہ کاروباری طبقے کے لیے آسان شرائط پر قرضے، سود میں سبسڈی (انٹرسٹ سبوینشن)، میونسپل ٹیکسوں کی معطلی اور خاص طور پر جموں و کشمیر بینک کی طرف سے قرض داروں کے ساتھ نرمی شامل ہو۔اعجاز شہدار نے کہا، "ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ پہلگام حملے کے بعد پیدا شدہ حالات کے پیش نظر ایک مخصوص بحالی پیکج کا اعلان کیا جائے، جس میں انٹرسٹ سبوینشن، سافٹ لون، میونسپل ٹیکسوں کی معطلی اور بینکوں خصوصاً جے اینڈ کے بینک کی طرف سے قرض داروں کے ساتھ نرمی شامل ہو۔”
Comments are closed.