سرینگر میں دن کا درجہ حرارت 31.8اور قاضی گنڈ میں 31.3ڈگری سیلشس درج
سرینگر /26مئی / ٹی آئی نیوز
محض ایک دن کے بعد ٹنل کے گرمی کی لہر میں پھر اضافہ درج ہو گیا جس کے چلتے شہر سرینگر میں دن کا درجہ حرارت 31.8اور قاضی گنڈ میں 31.3ڈگری سیلشس درج ہوا
سوموار کو دن بھر شدید گرمی کی لہر جاری رہی جس دوران درجہ حرارت 31.8ڈگری سیلشس ریکارڈ کیا گیا جبکہ قاضی گنڈ گرم ترین علاقہ رہا جہاں دن کا درجہ حرارت 31.3ڈگری سیلشس درج کیا گیا ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جموں میں بھی گرمی کی شدید لہر جاری ہے اور 37.5ڈگری سیلشس ریکار ڈ کیا گیا ۔
محکمہ کے مطابق وادی کشمیر میں آئندہ چند دونوں میں موسم میں تبدیلی آنے کے امکانات نہیں ہے اور مجموعی طور پر موسم خشک ہی رہیگا ۔تاہم انہوں نے اس بات کے امکانات ظاہر کئے ہیں کہ گرمی کی شدت میں کمی آسکتی ہے ۔کیونکہ 28مئی سے بارشیں ہوسکتی ہے ۔ ادھر دن گرم ہونے کے ساتھ ہی مجموعی طور پر خشک موسم کی پیشینگوئی کے بیچ جموں و کشمیر کے بیشتر مقامات پر رات کے درجہ حرارت میں اضافہ ہوا محکمہ موسمیات نے بتایا کہ اگلے 24 گھنٹوں میں بنیادی طور پر خشک موسم کی توقع ہے۔
انہوں نے کہا کہ 27مئی تک کسی ”بڑی تبدیلی“کی توقع نہیں تھی حالانکہ شام کی بارش کے امکان کو، اگرچہ کم ہے لیکن مکمل طور پر رد نہیں کیا جا سکتا۔دریں اثنارات کے درجہ حرارت میں بھی اضافہ کا رجحان جاری رہا ۔
Comments are closed.