تپن کمار ڈیکا کو انٹیلی جنس بیورو کے ڈائریکٹر کے طور ایک سال کی توسیع مل گئی
نئی دہلی/20 مئی / ٹی آئی نیوز
مرکزی کابینہ کی تقرری کمیٹی نے انٹیلی جنس بیورو (آئی بی) کے ڈائریکٹر کے طور پر تپن کمار ڈیکا،(آئی پی ایس ) کی سروس میں ایک سال کی توسیع کو منظوری دی ہے۔
وزارت عملہ، عوامی شکایات اور پنشن، محکمہ عملہ اور تربیت کی طرف سے جاری کردہ حکم نامے کے مطابق ڈیکا کی میعاد اب 30 جون 2025 سے آگے یا اگلے احکامات تک،جو بھی پہلے ہو، جاری رہے گی۔
یہ توسیع آل انڈیا سروسز (ڈیتھ کم ریٹائرمنٹ بینیفٹ) رولز، 1958 کے ایف آر 56(ڈی) اور رول 16(1 اے) کی دفعات میں نرمی کے تحت دی گئی ہے۔
Comments are closed.