سرنکوٹ میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹنٹوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ، آپریشن جاری:فوج

جموں، 15 اپریل

فوج کا کہنا ہے کہ جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کے سرنکوٹ علاقے میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹنٹوں کے درمیان پیر کی شام گولیوں کا تبادلہ ہونے کے بعد علاقے میں تلاشی آپریشن جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ محاصرے کو مزید سخت کرنے کے لئے فوج کی مزید نفری کو تعینات کیا گیا ہے۔

فوج کی وائٹ نائٹ کور نے منگل کی صبح ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ کے ذریعے جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہا: ‘سرنکوٹ کے لسانہ علاقے میں گذشتہ شام پولیس کے ساتھ ایک مشترکہ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا’۔انہوں نے کہا: ‘ اضافی نفری کو تعینات کر دیا گیا اور دہشت گردوں کو فرار ہونے سے روکنے کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے’۔

واضح رہے کہ کشتواڑ کے چھاترو جنگل علاقے میں 12 اپریل کو آپریشن کے دوران تین ملی ٹنٹوں کو ہلاک کیا گیا تھا جبکہ جموں کے سندر بنی علاقے میں ایک انسداد در اندازی آپریشن کے دوران ایک جو سی او جاں بحق ہوا تھا۔

Comments are closed.