خانہ پٹھ پٹن میں المناک سڑک حادثہ ، موٹر سائیکل سوار لقمہ اجل ، دوسرا زخمی
سرینگر /24مارچ /
پٹن کے خانہ پٹھ علاقے میں ایک سڑک حادثے میں نوجوان موت کی آغوش میں چلا گیا ۔
انہوںنے کہا کہ حادثے اس وقت پیش آیا جب ایک ٹپر زیر رجسٹریشن نمبر JK01L-0305اور موٹر سائیکل زیر نمبر JK15A-2738کے مابین زور دار ٹکر ہوئی ۔
انہوں نے کہا کہ اس دوران موٹر سائیکل سوار جس کی شناخت قمر بن ہاشم ولد ہاشم ساکن اندرکوٹ اور اس کے ساتھ ایک اور نوجوان ذیشان حسین ملہ ولد ظفر حسین ملہ ساکن شلوٹ شدید طور پر زخمی ہو گئے جن کو علاج کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہاں قمر بن ہاشم زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ بیٹھا ۔
پولیس کے ایک سنیئر آفیسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ڈرائیور کی گرفتار ی عمل میں لائی گئی جبکہ بھی ٹپر ضبط کر کے پولیس پوسٹ میرگنڈ لے جایا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں بی این ایس کے متعلقہ دفعات کے تحت نوٹس لیا گیا ہے اور مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
Comments are closed.