اسپتالوں میں تمام تر سہولیات کو دستیاب رکھا جا رہا ہے: سکینہ یتو
سری نگر، 21 مارچ
صحت اور تعلیم کی وزیر سکینہ یتو کا کہنا ہے کہ نیشنل کانفرنس سرکار لوگوں کو در پیش مشکلات کو دور کرنے کے لئے پر عزم ہے اور ہسپتالوں میں تمام تر سہولیات کو دستیاب رکھنے کی کوشش کی جا رہی ہے تاکہ لوگوں کو علاج و معالجے میں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔موصوف وزیر نے ان باتوں کا اظہار جمعہ کو جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں نامہ نگارں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔
انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا: ‘سرکار جواب دہ ہے اور جو لوگوں کو صحت، تعلیم، سوشل ویلفئروغیرہ جیسے شعبوں میں مشکلات ہیں ان کو دور کرنے کے لئے سرکار پر عزم ہے’۔
ان کا کہنا ہے کہ ہسپتالوں میں تمام سہولیات دستیاب رکھنے کے لئے کام کیا جا رہا ہے تاکہ غریبوں کو علاج کرانے کے لئے باہر نہ جانا پڑے۔سکینہ یتو نے کہا کہ مریضوں کی دیکھ بھال کو بہتر سے بہتر بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ضلع ہسپتال کولگام کو گورنمنٹ میڈیکل کالج اننت ناگ کے تحت لانے سے مریضوں کی دیکھ بھال میں بہتری واقع ہوگی۔
ان کا کہنا تھا کہ کولگام ضلع ہسپتال میں دن رات ڈاکٹر و دیگر طبی عملہ موجود رہے گا جس سے لوگوں کو فائدہ ہوگا۔
Comments are closed.