جموں وکشمیر حکومت نے وزیراعلیٰ کا پبلک سروسز اینڈ آؤٹ ریچ دفتر قائم کیا

سری نگر، 19 مارچ

جموں و کشمیر حکومت نے شکایات کے ازالے اور عوامی رابطے کو ہموار کرنے کے لیے وزیر اعلیٰ سیکریٹریٹ میں ‘چیف منسٹر کا پبلک سروسز اینڈ آؤٹ ریچ آفس’ قائم کیا ہے۔
جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے 19 مارچ 2025 کو جاری ایک حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ جموں و کشمیر حکومت نے وزیر اعلیٰ سیکریٹریٹ میں ‘وزیر اعلیٰ کا پبلک سروسز اینڈ آؤٹ ریچ آفس’ قائم کیا ہے۔حکمنامے کے مطابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنروں کو ضلعی سطح پر رابطہ نوڈل آفیسرز نامزد کیا گیا ہے۔
تمام انتظامی محکمے آف لائن شکایات کو فوری وصول کریں گے اور رابطہ افسروں کے ساتھ ان شکایات کی پیشرفت پر اپ ڈیٹس کو بر وقت شیئر کریں گے نیز تمام انتظامی محکمے اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ
شکایات جو جے کے سمادھان/رابطہ پورٹل کے ذریعے دوسرے محکموں کو جاتے ہیں، حل شدہ کے طور پر تب تک نشان زد نہ ک جائیں جب تک کہ وہ مکمل طور پر حل نہ ہو جائیں۔
حکمنامے میں کہا گیا کہ تمام انتظامی محکمے شکایات کے ازالے کے بارے میں درخواست دہندگان کے لیے منظم رہنمائی کریں گے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ شہری اچھی طرح سے آگاہ ہیں اور شکایات کے ازالے کے نظام سے بہرہ ور ہو رہے ہیں۔
تمام ڈپٹی کمنشرز آئوٹ ریچ پروگراموں کا انعقاد کریں گے جن میں جانکاری مہمیں اور ضلعی سطح کے شکایات ازالے کے کیمپوں کا اہتمام شامل ہوگا۔
حکمنامے کے مطابق محکمہ اطلاعات پرنٹ، الیکٹرانک اور سوشل میڈٰیا کے ذریعے رابطہ پہل کی تشہیر کرے گا تاکہ لوگوں میں زیادہ سے زیادہ بیداری پیدا ہوسکے۔

Comments are closed.