کپواڑہ میں جاری جھڑپ کے دوران ایک عدم شناخت ملی ٹنٹ ہلاک
سری نگر، 17 مارچ
شمالی کشمیر کے ضلع کپوارہ کے کرمہورہ زچلڈارہ جنگل علاقے میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹنٹوں کے درمیان جاری انکائونٹر میں ایک عدم شناخت ملی ٹنٹ ہلاک ہوا ہے۔
کپواڑہ کے کرمہورہ زچلڈارہ جنگل علاقے میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹنٹوں کے درمیان پیر کی صبح ایک تلاشی آپریشن کے دوران انکائونٹر شروع ہوا۔
کشمیر زون پولیس نے ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ کے ذریعے جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہا: ‘ہندوارہ کے کرمہورہ زچلڈارہ علاقے میں انکائونٹر شروع ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ پولیس اور سیکورٹی فورسز کام پر لگے ہوئے ہیں۔
سرکاری ذرائع نے بتایا، ‘اس انکائونٹر میں ایک عدم شناخت ملی ٹنٹ مارا گیا’۔تاہم پولیس کی طرف سے اس کی فی الوقت تصدیق نہیں ہوئی ہے۔
قبل ازیں ذرائع نے بتایا کہ ملی ٹنٹوں کے چھپنے کی اطلاع موصول ہونے پر سیکورٹی فورسز نے کرمہورہ زچلڈراہ علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کر دیا۔
انہوں نے کہا کہ جوں ہی تلاشی آپریشن کی ایک ٹیم مشتبہ مقام کے نزدیک پہنچی تو وہاں چھپے ملی ٹنٹوں نے اس پر فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں طرفین کے درمیان تصادم چھڑ گیا۔
Comments are closed.