کولگام میں ایک ماہ سے لاپتہ شہری کی نعش پُر اسرار طو رپر بر آمد ، پولیس نے تحقیقات شروع کردی

کولگام/13 مارچ / ٹی آئی نیو ز

جنوبی ضلع کولگام میں ایک ماہ سے لاپتہ تین شہریوں میں ایک کو پُراسر ار طور پر مردہ پایا گیا

تفصیلات کے مطابق لاپتہ شہری کی لاش کولگام ضلع کے مہ علاقے میں ویشو نالہ سے برآمد ہوئی ہے۔

حکا م نے بتایا کہ مقامی لوگوں نے نالے کے قریب لاش پائی اور فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی۔ لاش کو قانونی کارروائی کیلئے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

اس کی شناخت ریاض احمد بجاد ساکنہ چندیاں پجن دیوسر کے بطو رہوئی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ وہ ان تین افراد میں شامل تھا جو 13 فروری کو لاپتہ ہوئے تھے۔ قاضی گنڈ پولیس اسٹیشن میں گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی گئی تھی۔

پولیس نے موت کی وجہ معلوم کرنے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں اور دیگر دو کی تلاش جاری ہے

Comments are closed.