بیرو ہ بڈگام میں 58 غیر مقامی لوگوں کو شادی کی بنیاد پر ڈومیسائل سرٹیفکیٹ فراہم / سرکار
جموں /13مارچ / ٹی آئی نیوز
جموں و کشمیر حکومت نے قانون ساز اسمبلی کو بتایا کہ بیروہ بڈگام میں 58 غیر مقامی لوگوں کو شادی کی بنیاد پر ڈومیسائل سرٹیفکیٹ جاری کیے گئے ہیں۔
ممبر اسمبلی بیروہ ڈاکٹر محمد شفیع کی جانب سے پوچھے گئے ایک سوال کے تحریری جواب میں سماجی بہبود کی وزیر سکینہ مسعود نے ایوان کو بتایا کہ بیروہ بڈگام میں 58 غیر مقامی افراد کو ڈومیسائل سرٹیفکیٹ دیے گئے ہیں۔
جب ان سے یہ سرٹیفکیٹ جاری کرنے کی بنیادوں کے بارے میں پوچھا گیا تو وزیر نے کہا کہ یہ شادی کی بنیاد پر جاری کیے گئے ہیں۔
Comments are closed.