ہڑتال کے بیچ ترال میں حزب جنگجو کی میت سپرد لحد ،حاجن میں بھی ہڑتال

ترال::ترال پولیس تھانے کے صحن میں ہوئے دھماکے میں جاں بحق جنگجو مشتاق احمد چوپان کی میت کو منگل کے روز سپرد لحد کیا گیا ۔اس دوران قصبے جاں بحق جنگجو کی یاد میں تعزیتی ہڑتال رہی ۔دریں اثناءشمالی قصبہ حاجن میں بھی جاں بحق غیر مقامی جنگجو کی یاد میں تعزیتی ہڑتال سے معمول کی زندگی درہم برہم رہی۔

اطلاعات کے مطابق پیر کے روز پولیس تھانہ ترال کے صحن میں ہوئے دھماکے میں جاں بحق زیر حراست جنگجو مشتاق احمد چوپان کی منگل کے روز نما ز ِ جنازہ ادا کی گئی ۔جاں بحق جنگجو کے جلوس ِ جنازہ میں ہزاروں لوگوں نے شریک کی ۔

تفصیلات کے مطابق مشتاق چوپان کی نماز جنازہ چاربار اداگئی۔ آری پل، ترال اور مضافاتی گاﺅں سے ہزاروں لوگوں نے نماز جنازہ میں شرکت کی اور آزادی کے حق اور بھارت مخالف نعرے بازی کی۔بعد ازاں جاں بحق جنگجو مشتاق احمد چوپان کی میت کو آبائی قبرستان نزدیک بابا داود خاکی آستان میںسپرد خاک کیاگیا۔

اس دوران لاوڈ سپیکروں سے ترانے بھی بجائے گئے جبکہ ترال اور آری پتھ میں مکمل ہڑتال کی گئی۔ہڑتال سے یہاں معمول کی زندگی درہم برہم رہی ۔یاد رہے کہ پولیس کا کہناتھا کہ ترال پولیس تھانہ میں نظر بند حزب المجاہدین جنگجو مشتاق احمد چوپان اُس وقت جاں بحق ہوا ،جب وہ تھانے سے خاتون کا برقعہ پہن کر فرار ہونے کی کوشش کررہا تھا ،جس دوران باہر سے نامعلوم افراد نے ایک ہتھ گولہ پھینکا ،جو زیر حراست جنگجو کے قریب پھٹ گیا جسکے نتیجے میں مذکورہ جنگجو ازجان اور ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا تھا۔

ادھر شمالی قصبہ حاجن میں بھی جاں بحق غیر مقامی جنگجو کی یاد میں تعزیتی ہڑتال سے معمول کی زندگی درہم برہم رہی۔پولیس کے مطابق بان محلہ حاجن میں پیر کے روز فوج وفورسز اور جنگجوﺅں کے درمیان گولیوں کے تبادلے میں غیر مقامی لشکر طیبہ جنگجو زخمی ہوا تھا ،جو بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا ۔

معلوم ہوا ہے کہ حاجن میں دکانیں اور کاروباری ادارے بند رہے جبکہ پبلک ٹرانسپورٹ مکمل طور پر غائب رہا ۔جاں بحق جنگجو کی شناخت ابو حارث کے نام سے ہوئی ہے ۔مقامی لوگوں نے منگل کے روز حاجن میں جاں بحق جنگجو کی میت سپرد لحد کیا گیا ۔

Comments are closed.