گلمرگ کو اسکائیرس کیلئے عالمی معیار کی منزل بنانے کیلئے بنیادی ڈھانچہ تیار کرنے کی ضرورت / عمر عبد اللہ

سرینگر /12مارچ /

شہرہ آفاق گلمرگ میںجاری کھیلو انڈیا مقابلوں کے بیچ وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ نے گلمرگ کا دورہ کیا اور وہاں کھیل مقابلوں میں شامل کھلاڑیوں سے بات چیت کی ۔

اس موقعہ پر میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ نے گلمرگ میں کھیلو انڈیا سرمائی کھیلوں کے پانچویں ایڈیشن کے انعقاد پر خوشی کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ حالیہ برف باری کے بعد سروے کیا گیا اور اسی کے مطابق تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا ”میں چاہتا ہوں کہ یہاں اچھی ڈھلوانیں تعمیر کی جائیں تاکہ اس سے روزگار پیدا کرنے میں مزید مدد مل سکے“۔وزیر اعلیٰ نے کہا ” شہرہ آفاق گلمرگ میں کھیلو انڈیا سرمائی کھیل سیاحتی مقام کو فروغ دیتے ہیںاور کہا کہ حکومت کو اسکی ڈھلوانوں اور دیگر متعلقہ چیزوں کو تیار کرنے میں مدد کرتے ہیں تاکہ اسے عالمی معیار کی اسکیئنگ کا مقام بنایا جاسکے۔

انہوں نے کہا ” یہ سچ ہے کہ سرمائی کھیلوں کے انعقاد کیلئے گلمرگ کا کوئی مقابلہ نہیں ہے لیکن یہ بھی سچ ہے کہ بنیادی ڈھانچے کو وسعت دینے کی اشد ضرورت ہے تاکہ مستقبل میں کھیلوں کو بڑے پیمانے پر منظم کیا جا سکے اور اسے اسکائیرز کے لیے عالمی معیار کی منزل بنایا جا سکے“۔

Comments are closed.