
کشمیر میں اگلے ایک ہفتے کے دوران موسم خراب رہنے کا امکان
سری نگر، 9 مارچ
محکمہ موسمیات نے وادی کشمیر میں اگلے ایک ہفتے کے دوران موسم خراب رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔ متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وادی میں 9 مارچ کی شام تک موسم عام طور پر خشک رہنے کا امکان ہے۔
انہوں نے کہا کہ وادی میں 10 اور 11 مارچ کو کئی پہاڑی علاقوں میں ہلکی سے درمیانی درجے کی برف باری یا بارشیں ہوسکتی ہیں جبکہ 12 سے 14 مارچ تک بھی کئی مقامات پر رک رک کر برف باری یا بارشیں متوقع ہیں۔
موصوف ترجمان نے بتایا کہ وادی میں 15 اور 16 مارچ کو بھی برف و باراں کا ایک اور مرحلہ متوقع ہے۔
محکمے نے ایک ایڈوائزری جاری کی ہے جس میں مسافروں، سیاحوں اور ٹرانسپورٹروں سے کہا گیا ہے کہ وہ ٹریفک ایڈوائزری کے مطابق اپنے سفر کا منصوبہ کریں۔
کسانوں سے کہا گیا ہے کہ وہ 10 مارچ 18 مارچ تک اپنے کھیت کھلیانوں اور باغوں میں آپریشنز کا معطل کریں۔
ایڈوائزری میں پہاڑی علاقوں کے لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ ان علاقوں میں جانے سے گریز کریں جہاں برفانی تودے گر آنے کے خطرات رہتے ہیں۔
دریں اثنا وادی کا شبانہ درجہ حرارت معمول سے 1 سے 2 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا ہے۔
گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت 2.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے1.1 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔
ودی کے شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی2.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی2.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔
سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی0.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
Comments are closed.