شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں کھیلو انڈیا سرمائی کھیلوں کا پانچواں ایڈیشن شروع
سری نگر، 9 مارچ
شمالی کشمیر میں واقع شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں سخت سیکورٹی بند وبست کے بیچ کافی انتظار کے بعد اتوار کو کھیلو انڈا سرمائی کھیلوں کا پانچواں ایڈیشن با قاعدہ شروع ہوا بتادیں کہ چار دنوں پر محیط یہ کھیلیں 9 مارچ سے شروع ہوکر 12 مارچ کو اختتام پذیر ہوں گی یہ کھیلیں در اصل 22 سے 25 فروری تک ہونے والی تھی لیکن گلمرگ میں برف کی کمی کی وجہ سے ملتوی ہوئی تھیں تاہم حالیہ برفباری سے ان کھیلوں کا انعقاد ممکن ہوا۔
حکام نے بتایا کہ آج گلمرگ میں نورڈک سکینگ سے کھیلو انڈیا سرمائی کھیلوں کے پانچویں ایڈیشن کا با قاعدہ آغاز ہوا۔
انہں نے کہا کہ پانچویں ایڈیشن میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں میں کافی جوش و خروش دیکھا جا رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اتوار کو کنگڈوری میں تین ایونٹس جن میں سکی مائونٹنیرنگ، سلوپ بورڈنگ اور الپائن سکی شامل ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ اتوار کی شام منعقد ہونے والی تقریب میں جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کریں گے۔
حکام کے مطابق ان کھیلوں میں تقریباً 800 شرکاء، بشمول 650 تکنیکی عملہ، مندوبین، اور مقامی کھلاڑی، چار شعبوں میں مقابلہ کر رہے ہیں جن میں الپائن سکینگ، نورڈک سکینگ، سکی کوہ پیمائی، اور سنو بورڈنگ شامل ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ اس ایونٹ کو کامیاب بنانے کے لئے دیگر ضروری انتظامات کے ساتھ ساتھ سیکورٹی کا بھی سخت بند وبست کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سیکورٹی فورسز بشمول جموں و کشمیر پولیس، نیم فوجی سی آر پی ایف اور دیگر سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں کو ایک مربوط کثیر سطحی سیکورٹی پلان کے تحت گلمرگ اور اس کے گرد و پیش تعینات کیا گیا ہے۔
ڈائریکٹر جنرل آف پولیس شمالی کشمیر مقصود الزماں نے کچھ روز قبل ان کھیلوں کے حوالے سے ایک اعلیٰ سطحی سیکورٹی جائزہ میٹنگ کی صدارت کی اور اس دوران ان کی نگرانی میں ایک کثیر الجہتی سیکورٹی پلان مرتب کیا گیا ہے
انہوں نے کہا کہ شرکا کھلاڑیوں اور تماشائیوں کے لیے محفوظ اور پرامن ماحول کو یقینی بنانے کے لیے جموں و کشمیر پولیس، سی آر پی ایف اور دیگر سیکورٹی ایجنسیوں کی خصوصی تعیناتی کی گئی ہے۔
ٹریفک کے ہموار بہاؤ اور شرکاء کی پریشانی سے پاک نقل و حرکت کو یقینی بنانے کے لیے بارہمولہ پولیس، محکمہ ٹریفک اور مقامی انتظامیہ نے پہلے ہی ٹریفک مینجمنٹ پلان تیار کیا ہے۔
جموں وکشمیر سپورٹس کونسل کے ایک ترجمان نے بتایا: ‘گلمرگ تیار ہے! تازہ برف باری اور پوری تیاری کے ساتھ جموں وکشمیرانتظامیہ اور اسپورٹس کونسل 9 سے 12 مارچ تک کھیلو انڈیا سرمائی کھیلوں کے دوسرے مرحلے کی میزبانی کرنے کے لیے تیار ہیں’۔
Comments are closed.