انسانیت کے مستقبل کی تشکیل میں ناری شکتی کا اثر نمایاں ہے: منوج سنہا

جموں، 8 مارچ

جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ہفتے کے روز عالمی یوم خواتین پر بدھ آرٹ اینڈ پینٹنگ کی جانب سے منعقدہ ایک تقریب میں شرکت کی۔

انہوں نے کہا, ’ انسانیت کے مستقبل کی تشکیل میں ناری شکتی کا اثر بہت زیادہ ہے‘۔
موصوف لیفٹیننٹ گورنر نے ہفتے کو ‘ایکس’ پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا، ‘ عالمی یوم خواتین پر بدھ آرٹ اینڈ پینٹنگ کی جانب سے منعقدہ ایک تقریب میں شرکت کرنے پر بہت خوشی ہوئی’۔
انہوں نے کہا: ‘ انسانیت کے مستقبل کی تشکیل میں ناری شکتی کا اثر بہت زیادہ ہے تخلیقی صلاحیتوں کو پروان چڑھانے اور سماجی تبدیلی کو آگے بڑھانے کے لیے ناری شکتی کو وجود سے ہی ایک خاص تحفے سے نوازا گیا ہے’۔

منوج سنہا نے کہا کہ عصری آرٹ اور دستکاری کے میدان میں خواتین فنکاروں اور کاریگروں کی زیادہ سے زیادہ شرکت نے اس شعبے کو تقویت بخشی ہے اور ہماری ثقافتی اقدار کے تانے بانے کو مضبوط کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر اور ملک میں بہت سے کاریگروں نے نئے سنگ میل حاصل کیے ہیں اور وہ روشن کل کی طرف اپنا راستہ تیار کر رہے ہیں۔

Comments are closed.