وزیراعظم نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر دی مبارکباد

نئی دہلی، 8 مارچ

وزیر اعظم نریندر مودی نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر مبارکباد پیش کی۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو ایکس پر لکھا “ہم خواتین کے دن کے موقع پر، اپنی ناری شکتی کو سلام کرتے ہیں! ہماری حکومت ہمیشہ خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے کام کرتی رہی ہے، جس کی جھلک ہماری اسکیموں اور پروگراموں میں نظر آتی ہے۔ آج، جیسا کہ وعدہ کیا گیا تھا ، میرے سوشل میڈیا پر ان خواتین کا قبضہ ہو گا جو مختلف شعبوں میں اپنی انمٹ شناخت بنا رہی ہیں!‘‘

انہوں نے کہا ’’میں تمام خواتین، خاص طور پر نوجوان لڑکیوں کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ وہ اپنے خوابوں کو پورا کریں، چاہے ان کی راہ میں کوئی بھی رکاوٹ کیوں نہ آئے۔ آپ کا جذبہ آپ کی کامیابی کو تقویت دے گا۔ میں خواتین کو ان کے خوابوں کا پیچھا کرنے اور جس کسی شعبے کا وہ انتخاب کریں، رکاوٹوں کو توڑنے کےلئے حوصلہ افزائی کرنا چاہتا ہوں کیونکہ میں جانتا ہوں کہ وہ کر سکتی ہیں!‘‘

Comments are closed.