نیویگ ٹنل کے اندر 2 ٹرک آپس میں ٹکرا ئی ، ڈرائیور ازجاں ، کنڈیکٹر زخمی
سرینگر /07مارچ / ٹی آئی نیوز
سرینگر جموں شاہراہ پر نیویگ ٹنل کے اندر دو ٹرکوں کے مابین ٹکر کے نتیجے میں ایک ڈرائیور کی موت ہوئی جبکہ کنڈیکٹر زخمی ہو گیا ۔
عین شاہدین کے مطابق جمعرات کی شام دیر گئے ٹنل کے اندر دو ٹرکیں آپس میں ٹکرا گئی ۔
انہوں نے کہا کہ نگر سے جموں جانے والا ایک ٹرک جمعرات کی رات تقریباً 10بجکر 30منٹ پر ٹنل کے اندر دوسرے ٹرک سے ٹکرا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ اس واقعے میں ڈرائیور جس کی شناخت سکھ دیو سنگھ ساکنہ پنجاب کے بطور ہوئی موقعہ پر ہی از جاں ہو گیا جبکہ اس کا کنڈیکٹر جسوندر سنگھ ساکنہ پنجاب زخمی ہو گیا
ادھر پولیس نے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ معاملہ کی نسبت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہے
Comments are closed.