بڈگام اور نگروٹہ اسمبلی سیٹوں کیلئے انتخابات : الیکشن کمیشن آف انڈیا جلد ہی تاریخوں کا اعلان کریں گا

سرینگر /07مارچ / ٹی آئی نیوز

وسطی ضلع بڈگام اور جموں کے نگروٹہ اسمبلی سیٹوں کیلئے انتخابات کیلئے تیاریاں جاری ہے اور جلد ہی الیکشن کمیشن آف انڈیا دونوں سیٹوں کیلئے ووٹنگ کی تاریخو ں کا اعلان کریں گا ۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف انڈیا وسطی ضلع بڈگام اور نگروٹہ اسمبلی حلقوں کے ضمنی انتخابات کا اعلان جلد کرنے والا ہے

ذرائع نے بتایا کہ الیکشن کمیشن اب سے کسی بھی وقت دو سیٹوں کے شیڈول کا اعلان کر سکتی ہے اور کہا کہ اس کا اعلان اس ہفتے یا اگلے ہفتے کے اوائل میں کیا جا سکتا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ سال کے انتخابات میں بڈگام اور گاندربل سیٹیں جیتنے والے عمر عبداللہ نے 21 اکتوبر کو سابقہ سیٹ خالی کرنے کا فیصلہ کیا تھا جبکہ نگروٹہ جموں سیٹ 31 اکتوبر کو دیویندر سنگھ رانا کے انتقال کی وجہ سے خالی ہوئی تھی۔

دونوں سیٹوں کیلئے الیکشن 20 اپریل تک مکمل ہو جانا چاہیے کیونکہ کسی بھی اسامی کو پر کرنے کیلئے ضمنی الیکشن اسامی کے خالی ہونے کی تاریخ سے چھ ماہ کی مدت کے اندر کرائے جائیں گے۔

اس میں چھ ماہ کی ٹائم لائن سے زیادہ تاخیر صرف اسی صورت میں ہو سکتی ہے جب الیکشن کمیشن آف انڈیا مرکزی حکومت کے ساتھ مشاورت سے یہ تصدیق کرے کہ مذکورہ مدت کے اندر ضمنی انتخابات کا انعقاد مشکل ہے۔

Comments are closed.