سیلابی خطرات کے باعث میڈیکل کالج ہند وارہ کی پرانی سائٹ چھوڑ دی گئی ، متبادل جگہ کی تلاش جاری / سکینہ ایتو
جموں / 07مارچ / ٹی آئی نیوز
حکومت نے کہا کہ سرکاری میڈیکل کالج ہندواڑہ کیلئے غیر قابل عمل جگہ کو سیلاب کے زیادہ خطرہ کی وجہ سے چھوڑ دیا گیا تھا جبکہ متبادل جگہ کو حتمی شکل دینے کی کوششیں جاری ہیں۔
ممبر اسمبلی ہند وارہ سجاد غنی لون کے سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیر صحت سکینہ ایتو نے نے کہا کہ ہند وارہ میں گورئمنٹ میڈیکل کالج کیلئے پرانی جگہ کو چھوڑنے کی وجوہات بے مثال سیلاب ہیں۔
انہوں نے کہا کہ چیف انجینئر محکمہ تعمیرات عامہ کی سربراہی میں ایک کمیٹی نے رپورٹ کیا کہ سیلاب کے زیادہ خطرے کی وجہ سے موجودہ سائٹ قابل عمل نہیں ہے، جس سے طلباء اور اساتذہ اور بنیادی ڈھانچہ خطرے میں پڑ جائے گا۔
وزیر نے کہا ” بعد میں ہونے والی میٹنگوں میں چیف انجینئر نے اس بات کا اعادہ کیا کہ موجودہ سائٹ آگے بڑھنے کی پوزیشن میں نہیں ہے اور سیلاب سے بچاو¿ کے مجوزہ اقدامات سیلاب کے خطرے کو کم نہیں کریں گے، جس کی وجہ سے موجودہ سائٹ پر تعمیراتی کام کو آگے بڑھانا ناممکن ہو جائے گا۔ “
انہوں نے مزید کہا کہ کمیٹی کی سفارشات کی بنیاد پر اب یہ معاملہ محکمہ زراعت کے ساتھ اٹھایا گیا ہے تاکہ جی ایم سی ہندواڑہ کو منتقل کرنے کیلئے متبادل جگہوں کو حتمی شکل دی جائے۔
Comments are closed.