فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو خطرے میں ڈالنے پر شوپیان میں مولوی پر فرد جرم عائد
سرینگر/3مارچ /
جنوبی ضلع شوپیان کے بابا پورہ میں ایک مقامی مولوی نے الیکٹرانک وسوشل میڈیا کا استعمال کرتے ہوئے ”بد نیتی “کے ساتھ تقریر کی جس کے بعد ان کے خلاف کیس درج کر لی گئی
ذرائع نے بتایا کہ پولیس اسٹیشن زینہ پورہ کو جونہی یہ اطلاع ملی کہ مولوی کے تقریر میں مبینہ طور پر ایسا مواد تھا جو توہین کرتا ہے، نفرت پھیلاتا ہے اور دوسرے فرقے کو جذباتی نقصان پہنچاتا ہے، جس سے فرقہ وارانہ فساد کا خطرہ ہوتا ہے۔انہوں نے فوری طور اس معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے مذکورہ مولوی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے جبکہ تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں ۔
Comments are closed.