نیشنل کانفرنس اور بی جے پی کے درمیان کسی بھی طرح کے اتحاد کا سوال ہی نہیں / وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ

سرینگر /03مارچ / ٹی آئی نیوز

نیشنل کانفرنس کے بھارتیہ جنتا پارٹی کے ساتھ اتحاد کے بارے میں کسی بھی امکان کو مسترد کرتے ہوئے وزیر اعلی عمر عبداللہ نے کہا کہ جاری بجٹ اجلاس میں ایوان میں ریاست سمیت تمام مسائل پر بحث کی جائے گی۔

جموں میں جموں کشمیر قانون ساز اسمبلی کے پہلے دن میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ نے کہا کہ نیشنل کانفرنس کا بی جے پی کے ساتھ کسی بھی طرح کا اتحاد ممکن نہیںہے ۔ بی جے پی رکن اسمبلی آر ایس پٹھانیا کے ممکنہ اتحاد کے بارے میں اشارے کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں وزیر اعلی عمر عبد اللہ نے کہا ”ہم کسی اتحاد (بی جے پی کے ساتھ) کی بات نہیں کر رہے ہیں، نہ کوئی گنجائش ہے اور نہ ہی ضرورت ہے۔ ہمارے خیالات بھی ہم آہنگ نہیں ہوتے۔ اگر ہم جموں و کشمیر کی بات کریں تو ہمارے خیالات بالکل مختلف ہیں“۔

Comments are closed.