منوج سنہا کی لوگوں کو رمضان المبارک شروع ہونے پر مبارکباد
سری نگر، 2 مارچ
جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ماہ مبارک رمضان شروع ہونے پر لوگوں کو مبارکباد پیش کی ہے۔
انہوں نے دعا کی کہ یہ عبادتوں، برکتوں اور بخششوں کا مقدس مہینہ ہمیں غریبوں کی بہتری کے لئے کام کرنے کی ترغیب دے۔
بتادیں کہ وادی کشمیر میں بھی ملک بھر کے ساتھ ساتھ اتوار کو ماہ رمضان المبارک شروع ہوا۔
منوج سنہا نے اس موقع پر لوگوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ‘ایکس’ پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا: ‘رمضان کا مقدس مہینہ شروع ہونے پر تمام لوگوں کو مبارکباد’۔
انہوں نے دعا کرتے ہوئے کہا: ‘عبادتوں، برکتوں اور بخششوں کا یہ مقدس مہینہ ہمیں غریبوں کی بہتری کے لیے کام کرنے، باہمی خیر سگالی کو مضبوط کرنے اور ہم میں سے ہر ایک کو محبت اور ہمدردی کے راستے پر چلنے کی ترغیب دے’۔
Comments are closed.