وزیر اعلیٰ نے میر واعظ اور حسنین مسعودی کے ساتھ تعزیت کی

سری نگر،یکم مارچ

نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور وزیرا علیٰ عمر عبداللہ نے ڈاکٹر غلام سبطین مسعودی کے گھر واقع حیدر پاور ٹینگہ پورہ جاکر وہاں اُن کے لواحقین اور پسماندگان خصوصاً سینئر پارٹی لیڈر و ایم ایل اے پانپور جسٹس (ر) حسنین مسعودی اور میرواعظ کشمیر مولوی ڈاکٹر عمر فاروق کیساتھ تعزیت کی اور ڈھارس بندھائی۔اس موقعے پر مرحوم کے حق میں دعائے مغفرت اور کلمات بھی ادا کئے گئے اور مرحوم کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

انہوں نے سوگوار خاندان کیساتھ اظہارِ یکجہتی کیا اور شریک غم ہونے کا بھی اظہار کیا۔ اس سے قبل عمر عبداللہ نے راج باغ جاکر وہاں معروف تاجر حاجی غلام نبی کپرا کے پسماندگان اور لواحقین کیساتھ تعزیت پُرسی کی اور ڈھارس بندھائی۔ اس موقعے پر مرحوم کے حق میں کلمات ، دعائے مغفرت اور فاتحہ خوانی بھی ادا کی گئی۔انہوں نے مرحوم کو خراج عقیدت پیش کیا اور شیر کشمیر کاروان کیساتھ کپرا خاندان کی بے لوث خدمات اور قربانیوں کو بھی یاد کیا۔ عمر عبداللہ نے سابق ڈی آئی جی کشمیر مرحوم شیخ حافظ اختر کے گھر واقعہ راج باغ جاکر تعزیت کی اور ڈھارس بندھائی اور مرحوم کے حق میں کلمات اور دعائے مغفرت بھی ادا کئے گئے ۔انہوں نے مرحوم کے لائق فائق فرزندان خصوصاً سرمد حفیظ کی ڈھارس بندھائی ۔ انہوں نے مرحوم کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہاکہ مرحوم کے ایک بہتر اور باصلاحیت منتظم رہے اور کافی دیر تک شیر کشمیر شیخ محمد عبداللہ کیساتھ بھی اپنے فرائض انجام دیئے ۔ یو این آئی –

Comments are closed.