بانڈی پورہ میں کمسن بچی دریائے جہلم میں ڈوب کر لقمہ اجل

بانڈی پورہ /28فروری / ٹی آئی نیوز

شمالی ضلع بانڈی پورہ کے بنیاری علاقے میں دریائے جہلم میں ڈوب کر کمسن بچی لقمہ اجل بن گئیں ۔

تفصیلات کے مطابق آمینہ جان دختر ہلال احمد ڈار نامی کمسن بچی اچانک پیر پھسل جانے کے بعد دریائے جہلم میں غر قاب ہوئی جس کے بعد وہاں بچاﺅ آپریشن شروع کر دیا گیا

عین شاہدین کے مطابق جموں کشمیر پولیس ، ایس ڈی آر ایف اور مقامی لوگوں نے بچاﺅ آپریشن کے دوران کمسن بچی کو بے ہوشی کی حالت میں دریائے سے باز یاب کیا جس کے بعد اگرچہ اس کو اسپتال پہنچایا گیا تاہم ڈاکٹروںنے اسے وہاں مردہ قرار دیا ۔

Comments are closed.