ٹنل کے آر پار برفباری اور بارشیں :کشمیر کے اسکولوں میں سرمائی تعطیلات میں 6مارچ تک توسیع
سرینگر /28فروری /ٹی آئی نیوز
پیر پنچال کے آر پار بھاری برفبار ی اور بارشوں کے بیچ محکمہ تعلیم نے کشمیر میں چھ دنوں کیلئے سرمائی تعطیلات میں توسیع کر دی ہے اور اب اسکول 7مارچ سے کھلے گئے
تفصیلات کے مطابق وادی کشمیر میں قریب تین ماہ کی سرمائی تعطیل کے بعد مکمل طور پر 7مارچ سے کھلے گئے کیونکہ بھاری برفباری اور بارشوں کے بعد پیدا شدہ صورتحال کے چلتے اسکولوں کی سرمائی تعطیل میں 6دنوں کا اضافہ کیا گیا ہے ۔
اس سلسلے میں وزیر تعلیم سکینہ ایتو نے آکاش وانی سرینگر سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ کیونکہ وادی کشمیر میں اچھی خاصی برفباری ہوئی اور اس کو دیکھتے ہوئے ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ کشمیر کے اسکولوں میں 6مارچ تک اسکولوں میں سرمائی تعطیلات میں توسیع ہوگی اور اس کے بعد ہی اسکول کھلیں گے ۔
انہوں نے کہا کہ ہم پُر امید ہے کہ والدین نے بچوں کو سرما کے دوران نصاب مکمل کرایا ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ ہم والدین سے گزارش کرتے ہیں کہ وہ جہاں کہیں بھی ہے موسم بہتر ہونے کے ساتھ ہی واپس آئیں اور 7مارچ سے بچوں کو اسکول جانے کیلئے تیار کریں ۔
Comments are closed.