ٹنل کے آر پار کہیں جم کر تو کہیں ہلکی برفباری ،معمول کی زندگی متاثر ،وادی کا زمینی وفضا ئی رابطہ منقطع
سرینگر 28فروری /ٹی آئی نیوز
چلہ بچہ نے جاتے جاتے بھی اپنا کمال دکھا دیا اور محکمہ موسمیات کی پیشنگوئی کے عین مطابق پیر پنچال کے آر پار بالائی علاقوں کے ساتھ ساتھ میدانی علاقوں میں بھی بھاری سے درمیانی درجے کی برفباری ریکارڈ کی گئی جس دوران وادی سفید چادر کی لپیٹ میں آئی ۔
رات بھر وقفے وقفے سے جاری برفباری کے باعث وادی میںمعمولات زندگی درہم برہم ہوکے رہ گئی جبکہ شدیدسردی نے لوگوں کو کپکپا دیا۔
اسی دوران تازہ برفباری کے باعث وادی کا بیرون دنیا سے زمینی و فضائی رابطہ منقطع ہو کر رہ گیا ۔
ادھر محکمہ موسمیات نے آئندہ 24گھنٹوں تک برفباری کی پیشگوئی کرتے ہوئے بتایا کہ یکم مارچ سے موسمی صورتحال میں مجموعی طور پر بہتری آئے گی ۔
Comments are closed.