چندوسہ بارہمولہ میں طوفانی ہواﺅں اور تیز بارشوں سے خوف کا ماحول، تین شہری زخمی
بارہمولہ /27 فروری/ ٹی آئی نیوز
شمالی ضلع بارہمولہ کے چندوسہ علاقے میں تیز طوفانی ہوائیوں اور بادل گرجنے کے نتیجے میں تین شہری زخمی ہو گئے جن کو علاج کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق علاقے میں بدھ کی دیر رات گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشیں ہوئی جبکہ تیز ہوائیوں کا سلسلہ بھی کافی دیر تک جاری رہا جس کے نتیجے میں لوگوں میں خوف و ہراس کی لہر دوڑ گئیں ۔
عین شاہدین کے مطابق اس علاقے میں تیز ہوائیں، بجلی اور گرج چمک نے تباہی مچائی، جس دوران تین شہری زخمی ہو گئے جن کو علاج کیلئے قریبی اسپتال لے جایا گیا، جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔
خیال رہے کہ جموں و کشمیر میں گزشتہ دو دنوں سے مسلسل بارش اور برفباری ہو رہی ہے۔ بالائی علاقوں میں بھاری برفباری ہوئی جبکہ میدانی علاقوں میں جم کر بارشوں کے بعد لوگوں اور مسافروں کو ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے ۔
Comments are closed.