راجوری میں ملی ٹنٹوں کی فائرنگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ، تلاشی آپریشن جاری / فوج

جموں/27 فروری/ ٹی آئی نیوز

فوج کا کہنا ہے کہ بدھ وار کو راجوری ضلع کے سندر بنی علاقے میں لائن آف کنٹرول کے ساتھ واقع گاو¿ں میں ملی ٹنٹوں کی فوجی قافلے پر فائرنگ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔انہوں نے کہا کہ علاقے میں تلاشی آپریشن جاری ہے

فوج نے ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا ” ملی ٹنٹوں نے کل سندربنی، اکھنور میں فوج کے قافلے پر فائرنگ کی۔ فائرنگ سے کوئی نقصان نہیں ہوا جبکہ ہمارے اپنے فوجیوں نے فوری جواب دیا“۔

انہوں نے مزید لکھا ”کچھ سوشل میڈیا ہینڈل فوجیوں کے جانی نقصان کا جھوٹا دعویٰ کر رہے ہیں۔ یہ جھوٹی اور غلط معلومات ہے“۔فوج نے مزید کہا کہ ملی ٹنٹوں کو ہلاک کرنے کیلئے فی الحال تلاشی کی کارروائیاں جاری ہیں۔

ادھر معلوم ہوا ہے کہ حملے کے بعد لائن آف کنٹرول کے نزدیک بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن جاری ہے اور ملی ٹنٹوں کو ڈھونڈ نکالنے کیلئے متعدد مقامات پر آپریشن عمل میں لایا گیا ۔

Comments are closed.