خراب موسمی صورتحال :کنگڈوری اور افروٹ تک گنڈولہ سروس عارضی طو رپر معطل
سرینگر /26فروری /
اب موسم اور مسلسل برفباری کے بیچ شہرہ آفاق گلمرگ میں گنڈولہ سروس کنگڈوری اور افروٹ کیلئے عارضی طو رپر معطل کر دی گئی ۔
کیبل کار پروجیکٹ کے ایک سنیئر عہدیدارنے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ یہ فیصلہ سیاحوں کی حفاظت کیلئے لیا گیا ہے اور حکام نے یقین دہانی کرائی ہے کہ مقرر کردہ اصولوں کے مطابق ٹکٹ ہولڈروںکو مکمل رقم کی واپسی فراہم کی جائے گی۔خیال رہے کہ گلمرگ گونڈولا، جو دنیا کی اعلیٰ ترین کیبل کار خدمات میں سے ایک ہے، ایڈونچر کے شوقین افراد اور فطرت سے محبت کرنے والوں کے لیے ایک اہم کشش ہے۔
دریں اثناءبارہمولہ ضلع کے بالائی علاقوں میں تازہ برفباری ہوئی۔ ان علاقوں میں حاجی بل، رفیع آباد، ٹنگمرگ اور اوٹی شامل ہیں جبکہ میدانی علاقوں میں بارش ہوئی۔
Comments are closed.