ڈیجیٹل پولیسنگ :اونتی پورہ میں ای میل کے ذریعے پہلی بار ای ایف آئی آر درج
سرینگر /26فروری /
اونتی پورہ پولیس نے بھی ڈیجیٹل پولیسنگ میں اپنا کام شروع کردیا جس دوران پولیس اسٹیشن کھریو نے ای میل کے ذریعے درج کی گئی شکایت کے بعد اپنی پہلی الیکٹرانک فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ای ایف آئی آر) درج کی ہے۔
پولیس ترجمان کے مطابق شکایت نیو کالونی کھریو کے رہائشی مشتاق احمد بٹ نے عادل احمد بٹ اور بلال احمد بٹ ساکنان نیو کالونی کھریو کے خلاف درج کرائی تھی۔ شکایت کنندہ نے ان پر الزام لگایا کہ وہ اس کے پورے خاندان پر حملہ کر رہے ہیں جس سے انہیں چوٹ لگی ہے۔ شکایت کنندہ نے پی ایچ سی کھریو سے او پی ڈی ٹکٹ اور ثبوت کے طور پر آدھار کارڈ کی کاپی کے ساتھ شکایت درج کی ۔
شکایت کی جانچ کرنے کے بعد پولیس اسٹیشن کھریو میں بی این ایس کے متعلقہ دفعات کے تحت کیس ایف آئی آر نمبر 17/2025کے تحت ای ایف آئی آر درج کرکے مزید تحقےقات شروع کردی۔
Comments are closed.