کھادی اینڈولیج انڈسٹری اسکنڈل: تقرریوں کی عدالتی تحقیقات کی جائے:نیشنل کانفرنس

سرینگر:نیشنل کانفرنس کے ترجمان اور پارٹی کے کار گزار صدر کے سیاسی مشیر نے مشترکہ پریس کانفرنس میں کھادی اینڈولیج انڈسٹری بورڈ میں حالیہ تقرریوں میں مبینہ بے ضابطگیوں پر سرکار کو گھیرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ سرکاری محکموں میں بھرتیاںسیاسی بنیادوں پر کی جاتی ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ کھادی اینڈولیج انڈسٹری بورڈ میں حالیہ تقرریوں میں مبینہ بے ضابطگیوں سے یہ صاف ظاہر ہوتا ہے کہ پی ڈی پی ۔بھاجپا سرکار صرف اور صرف اپنے منظور نظر افراد کو خوش کرنے کےلئے سرکاری محکموں میں بھرتیاں کررہی ہے۔

نیشنل کانفرنس کے ترجمان جنید متو اور پارٹی کے کار گزار صدر کے سیاسی مشیر تنویر صادق نے کہا کہ بے ضابطگیوں کی عدالتی تحقیقات ہونی چاہئے ۔ان کا کہناتھا کہ تمام سرکاری محکموں میں پی ڈی پی ،بھاجپا کے وزراءنے اپنے ہی رشتہ داروں کو تعینات کیا جبکہ دوسری طرف ریاست میں پڑھے لکھے نوجوان روزگار کے متلاشی ہیں جبکہ اُنکے حق پر سیاسی اثر ورسوخ سے شب خون مارا جارہا ہے ۔

یاد رہے کہ پی ڈی پی کے سینئر لیڈر سرتاج مدنی کے بیٹے کی تقرری کے معاملے نے اسوقت نیاموڑلیاجب وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے حالیہ تقرریوں میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات کے احکامات صادرکردئیے ۔

ریاستی کھادی اینڈولیج انڈسٹری بورڈمیں حالیہ تقرریوں کامعاملہ متنازعہ بن جانے اوربالخصوص پی ڈی پی کے نائب صدرسرتاج مدنی کے فرزندکومذکورہ بورڈمیں بطور ایگزیکٹوآفیسرمنتخب کئے جانے کے بعداب وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے اس سارے معاملے کی چھان بین کے احکامات صادرکردئیے ہیں ۔

وزیراعلیٰ نے مذکورہ بورڈمیںحالیہ تقرریوں میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات کےلئے ریاستی چیف سیکرٹری کی سربراہی میں ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔وزیراعلیٰ نے چیف سیکرٹری کوواضح ہدایت دی ہے کہ وہ ریاستی کھادی اینڈولیج انڈسٹری بورڈمیں حالیہ تقرریوں کی چھان بین کرکے اسبات کاپتہ لگائیں کہ کیاکوئی بے ضابطگیاںطرفداری ہوئی ہے کہ نہیں ۔

اس دوران ایک اورپیش رفت کے تحت مذکورہ بورڈمیں بطوراگزیکٹوآفیسر منتخب ہوئے سرتاج مدنی کے فرزندسیدآروت مدنی نے اس ملازمت سے رضاکارانہ طورسبکدوش ہونے کافیصلہ لیاہے۔

پی ڈی پی کے ترجمان رفیع احمدمیرنے اسکاخلاصہ کرتے ہوئے بتایاکہ آروت مدنی نے ریاستی کھادی اینڈولیج انڈسٹری بورڈمیں بطورایگزیکٹوآفیسرتعینات کئے جانے کے آرڈریاAppointment Letterکولینے سے انکارکردیا۔

دریں وزیر اعلیٰ کی صدارت میں پیر کے روز یہ خاص میٹنگ بھی ہوئی ،جس میں انہوں نے بھرتی عمل میں شفافیت لانے پر زور دیا ۔

Comments are closed.