ویڈیو: مسئلہ کشمیر ہند وپاک کے درمیان مخاصمت اور کشیدگی کی بنیادی وجہ:میر واعظ

کل جماعتی حریت کانفرنس (ع)کی ایگزکیٹو کونسل، جنرل کونسل اور ورکنگ کمیٹی کا ایک غیر معمولی اور طویل اجلاس حریت چیئرمین میرواعظ ڈاکٹر مولوی محمد عمر فاروق کی صدارت میںحریت صدر دفتر پر منعقد ہوا۔اجلاس میں حریت کانفرنس سے وابستہ اکائیوں کے سربراہوں اور نمائندوں نے شرکت کی ۔ اجلاس میں موجودہ سیاسی ، تحریکی اور تنظیمی صورتحال کے مختلف پہلوﺅں پر تفصیل کے ساتھ غور و خوض کیا گیا۔اجلاس میں حریت کانفرنس کی ایگزکیٹو کونسل کی گذشتہ نشست میں لئے گئے فیصلے کے تناظر میں حریت کانفرنس کو اس کے دستوری موقف کی پیروی میں مزید فعال ، متحرک اور مستحکم بنانے کے طریقہ کار پر تفصیل کے ساتھ غور و خوض کیا گیا۔ اجلاس میں موجودہ سیاسی صورتحال کے پیش نظر تحریکی صفوں میں اتحاد و اتفاق کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے مزاحمتی قیادت کے درمیان اتحاد کو مستحکم کرنے پر زور دیاگیا۔اجلاس میںجموں کشمیر میں بھارت اور پاکستان کی افواج کے درمیان جاری سرحدی کشیدگی پرشدید تشویش اور فکر مندی کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ دو ہمسایہ جوہری مملکتوں کے درمیان مخاصمت اور کشیدگی کا ماحول کسی بھی لحاظ سے اس خطے کی صورتحال کے مفاد میں نہیں ہے ۔ اجلاس میں دونوں ممالک کے فوجو ں کے درمیان شدید گولہ باری کے نتیجے میں ہورہے انسانی جانوں کے زیاں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ سرحدی کشیدگی اور گولہ باری کے نتیجے میں سرحد کے آر پار ہزاروں لوگوں کونقل مکانی پر مجبور ہونا پڑرہا ہے جس کی وجہ سے ایک المناک صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔ اجلاس میں ہندوستان و پاکستان کی قیادت پر زور دیا گیا کہ دونوں ممالک کے درمیان مخاصمت اور کشیدگی کی بنیادی وجہ مسئلہ کشمیر کو حل کرنے کےلئے اقدامات کا فوری آغاز کریں۔ اجلاس میں کشمیرکے طول وعرض میںسرکاری فورسز کے ہاتھوں جاری مار ڈھاڑ، ظلم و تشدد ، پکڑ دھکڑ، ہراسانیوں ، قدغنوں، مزاحمتی قیادت کو بار بار تھانہ و خانہ نظر بند کرنے اور نہتے عوام کےخلاف زبردستیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس طرز عمل حکمرانوں کے آمرانہ حربے قرار دیا گیا اور کہا گیا کہ مسئلہ کشمیر ایک سیاسی اور انسانی مسئلہ ہے جس کو دھونس دباﺅ اور فوجی طاقت کے استعمال سے حل نہیں کیا جاسکتا۔ اجلاس میں کہا گیا کہ حکمرانوں کو یہ بات ذہن نشین کرنی چائےے کہ اس مسئلے کو ظلم و جبر سے نہیں بلکہ مسئلے سے جڑے فریقین کے درمیان بامعنی مذاکراتی عمل سے ہی حل کیا جاسکتا ہے۔ اجلاس میں سینئر حریت رہنما جناب فضل الحق قریشی کی رہایش پر ہوئے واقعے کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے اس پر فکرمندی کا اظہار کیاگیا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ حریت کانفرنس کو مزید مستحکم اور فعال بنانے کے حوالے سے اور موجودہ سیاسی صورتحال پر حریت کانفرنس کے آئیندہ کے اجلاس میں غور و خوض کیا جائیگا۔

Comments are closed.