ترال میں قیدی جنگجو کی ہلاکت ،قصبے میںہڑتال،کئی علاقوں میں پُرتشدد مظاہرے
ترال:جنوبی قصبہ ترال میں جنگجو قیدی کی گرینیڈ دھماکے میں موت ہونے کی خبر پھیلتے ہی قصبہ میں آنا ً فا نا ً دکانیں اور تجارتی مرکز بند ہوئے ۔اس دوران جاں بحق جنگجو قیدی کے آبائی علاقے میں مشتعل مظاہرین اور فورسز کے درمیان پُر تشدد جھڑپیں ہونے کی اطلاعات ہیں ۔
معلوم ہوا ہے کہ جنوبی قصبہ ترال میں جنگجو قیدی کی گرینیڈ دھماکے میں موت کی خبر پھیلتے ہی قصبہ ترال میں ہڑتال کی گئی ۔اطلاعات کے مطابق قصبہ ترال مین دکانیں اور کاروباری ادارے بند ہوئے جبکہ سڑکوں سے ٹریفک غائب ہوا۔
اطلاعات کے مطابق جونہی یہ خبر پھیلی کہ پولیس حراست میں حزب المجاہدین مشتاق احمد چوپان کی گرینیڈ دھماکے میں موت ہوئی ،تو نوجوانوں کی ٹولیاں سڑکوں پر نکل آئی ،جنہوں نے احتجاج کیا ۔رپورٹس کے مطابق جاں بحق جنگجو کے آبائی علاقہ میں نوجوانوں نے مشتعل ہو کر فورسز نے پتھراﺅ کیا جبکہ جوابی کارروائی میں فورسز نے مشتعل مظاہرین کو تتر بتر کرنے کےلئے ہوائی فائرنگ اور ٹیر گیس شلنگ کی ۔
Comments are closed.