مارچ سیشن کے تحت کشمیر میں آخر بار دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا با ضابطہ آغاز

سرینگر / 17فروری /

سخت حفاظتی انتظامات کے بیچ جموں کشمیر بورڈ آف اسکول ایجوکیشن کی جانب سے سالانہ امتحان کا آغاز ہوگیا ہے اور مارچ سیشن کے تحت کشمیر وادی میں آخری بار دسویں جماعت کے امتحانات شروع ہوگئے ۔

سوموار کی صبح سے ہی شہر سرینگر اور وادی کے دیگر اضلاع میں دسویں جماعت میں زیر تعلیم بچوں نے اپنے والدین کے ہمراہ امتحانی مراکز کا رخ کیا ۔معلوم ہوا ہے کہ طلباءطالبات نے اعلیٰ صبح سے ہی امتحانی مراکز کا تک پہنچنے کی کوشش کی اورامتحانات سے ایک گھنٹہ قبل ہی امتحانی مراکز تک پہنچ گئے تھے اور بے صبری سے اس گھڑی کے انتظار میں تھے کہ کب ان کا امتحان شروع ہو جائے گا ۔

سٹی رپورٹر کے مطابق انتظامیہ نے امتحانات کو خوش اسلوبی کے ساتھ ابجام دینے اور کسی بھی امکانی گڑ بڑھ سے نمٹنے کیلئے امتحانی مراکز کے باہر سخت ترین سیکورٹی کے انتظامات کئے تھے ۔بتایا جاتا ہے کہ امتحانات کا آغاز جیسے ہی ہوا تو ہزاروں کی تعداد میں طلبہ نے شرکت کی ۔اسی دوران بورڈ آف اسکول ایجوکیشن کی طرف سے جاری اعداد و شمار کے دسویں جماعت کے سالانہ امتحان میں 114413 طلباءرجسٹرڈ ہوئے اور ان کیلئے1313 امتحانی مراکز قائم کیے ہیں۔بورڈ حکام کا کہنا تھا کہ پہلے پرچے میں امتحانات کیلئے 99فیصد طلباءو طالبات نے حصہ لیا ۔

اسی دوران معلوم ہوا ہے کہ پورے وادی کشمیر میں امتحانات بڑی خوش اسلوبی کے ساتھ منعقد ہوئے اور کسی جگہ سے کسی نا خوشگوار واقعہ کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔

Comments are closed.