نائب صدر جگدیپ دھنکر کا دورہ جموں کشمیر 15 فروری کو

ملک کے نائب صدر جگدیپ دھنکر 15 فروری کو جموں و کشمیر کا دورہ کریں گے ۔

اپنے ایک روزہ دورے کے دوران نائب صدر جمہوریہ میٹریکا آڈیٹوریم کیمپس میں ویشنو دیوی یونیورسٹی کے 10ویں کانووکیشن میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے صدارت کریں گے۔

نائب صدر جمہوریہ ماتا ویشنو دیوی مندر اور بھیرون مندر بھی جائیں گے۔خیال رہے کہ انہیں اس سے قبل جموں کا دورہ کرنا تھا تاہم سیکورٹی وجوہات کی بنا پر ان کا دورہ منسوخ ہو گیا تھا ۔

Comments are closed.