کشمیر میں سرمائی تعطیلات کے بعد ہائی اور ہائر سکینڈی اسکول کھل گئے

سری نگر:: وادی کشمیر اور خطہ جموں کے سرمائی زون میں پیر کے روز قریب تین ماہ کی سرمائی تعطیلات کے بعد تمام ہائی اور ہائر سکینڈری اسکول دوبارہ کھل گئے۔ پرائمری اور مڈل اسکول سرمائی تعطیلات کے بعد 5 مارچ کو کھلیں گے۔ وادی میں گذشتہ چند برسوں میں ایسا پہلی بار ہوا جب سرمائی تعطیلات میں توسیع کئے بغیر کالج، ہائی اور ہائر سکینڈری اسکول خشک موسم کے نتیجے میں اپنے مقررہ وقت پر کھل گئے۔

پیر کی صبح وادی کے تمام حصوں بشمول گرمائی دارالحکومت سری نگر کے ہر ایک علاقہ اور محلے سے طالب علموں کو اپنے اپنے اسکولوں کی جانب پیش قدمی کرتے ہوئے دیکھا گیاجبکہ طالب علموں کی ایک بڑی تعداد کو اسکول بسوں کا انتظار کرتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔ رعناواری میں بس کا انتظار کررہے عرفان سلیم نامی ایک طالب علم نے یو این آئی کے نامہ نگار کو بتایا ’میں آج قریب اڑھائی ماہ کے بعد اپنے دوستوں کو دیکھوں گا۔ بہت خوشی ہورہی ہے کہ اسکول اپنے مقررہ وقت پر کھل گئے ہیں‘۔

وادی میں آٹھویں جماعت تک کے سبھی اسکول گذشتہ برس کے 2 دسمبر جبکہ ہائی اور ہائر سکینڈری اسکول 9 دسمبر کو سرمائی تعطیلات کے لئے بند ہوئے تھے۔ واضح رہے کہ ناظم تعلیم کشمیر ڈاکٹر جی اےن اےتو نے گذشتہ ہفتے سرمائی تعطیلات ختم ہونے کے بعد صوبہ کشمیر کے تمام سکولوں بشمول پرائمری، مڈل ، ہائی اور ہائر سےکنڈری سکولوں کے تدریسی عملے کو23 فروری سے اپنے اپنے متعلقہ سکولوں مےں حاضر رہ کر نئے سےشن کے آغاز کے سلسلے مےں تےارےاں کرنے کے لئے کہا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ ہائی اور ہائر سےکنڈری سکول 26 فروری اور پرائمری و مڈل سطح کے سکول 5 مارچ سے باضابطہ طور پر کھلےں گے۔

ناظم تعلیم کشمیرنے کہا تھا کہ 26 اور 5 مارچ کو تعلیمی اداروں میں ’ےوم خوش آمدید‘ کے طور پر منایا جائے گا۔ اس سلسلے مےں انہوں نے تمام طالب علموں کو محکمے کی طرف سے خوش آمدید کہتے ہوئے اُن کے تئےں نےک خواہشات کا اظہار کےا تھا۔ جی این ایتو نے تمام سکولوں کے سربراہان اور تدریسی عملے کو ہداےت دی تھی کہ وہ ےوم خوش آمدید منائے جانے کے دوران طالب علموں کے ساتھ بھرپور محبت کا اظہار کرتے ہوئے سرمائی تعطیلات کے دوران ہوئی مختلف سرگرمیوں کے حوالے سے گفت وشنید کرےں ۔انہوں نے کہا تھا کہ اِس دن سکولوں مےں کسی طرح کی کوئی تدریسی سرگرمی انجام نہ دی جائے گی۔ یو این آئی

Comments are closed.