پری بجٹ مشاورت : وزیر اعلیٰ نے تیسرے روز بھی ممبران اسمبلی اور ڈی ڈی چیرپرسن کے ساتھ میٹنگ کی

سرینگر /07فروری /

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے آج پری بجٹ مشاورت کے مسلسل تیسرے دن پلوامہ اور ریاسی اضلاع کے ممبران اسمبلی اور ڈی ڈی سی چیئرپرسن کے ساتھ میٹنگ کی۔

ایکس پر ایک پوسٹ میں وزیر اعلیٰ کے دفتر نے لکھا،”بجٹ سے پہلے کی مشاورت کے مسلسل تیسرے دن، پلوامہ اور ریاسی اضلاع کے معزز ممبران اسمبلی اور ڈی ڈی سی چیئرپرسن کے ساتھ میٹنگ کی“۔

انہوں نے مزید لکھا ” انہیں یقین دلایا کہ ان کی کلیدی ترجیحات کو آنے والے جموں و کشمیر کے بجٹ میں صحیح طریقے سے ظاہر کیا جائے گا، جس سے جامع اور عوام پر مبنی ترقی کو یقینی بنایا جائے گا“۔

Comments are closed.