اوڑی میں کمسن بچہ نالہ میں ڈوب کر لقمہ اجل ، دوسرے کو بچا لیا گیا

سرینگر /06فروری / ٹی آئی نیوز

اوڑی کے ہاپتھ کھائی نالہ میں دو کمسن بچے پیر پھسل جانے کے بعد اس میں ڈوب گئے جس میں سے ایک کمسن کی موت واقع ہوئی

نمائندے کے مطابق نالے میں دو کمسن بچوں کے ڈوب جانے کی خبر پھیلتے ہی وہاں مقامی لوگوں نے پولیس اور سیول انتظامیہ کے ساتھ بچاﺅ آپریشن شروع کردیا اور دونوں بچوں کو بے ہوشی کی حالت میں اسپتال پہنچایا گیا جہاں ایک جاں بحق ہو گیا جبکہ دوسرے کی ہلاکت مستحکم ہے ۔

پولیس کے ایک سنیئر آفیسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دو کمسن بچے جن کی شناخت 03سالہ متین بلال ولد ظہور احمد اور 05سالہ حیدر ظہور ولد ظہور احمد تانترے ساکنان بونیار اوڑی نالے کو عبور کرنے کے دوران پیر پھسل جانے سے اس میں گر گئے ۔ انہوں نے کہا کہ دونوں کو نالے سے نکال کر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں سے متن بلال کو میڈیکل کالج بارہمولہ منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا ۔
انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں پولیس نے کیس درج کر لی ہے اور تحقیقات جاری ہے ۔ ادھر واقعہ کی خبر علاقے میں پھیل جانے کے ساتھ ہی وہاں کہرام مچ گئی ۔

Comments are closed.