سوپور واقعہ : دونوں ڈاکٹر معطل ، جموں کشمیر بھر میں ان کی پرائیویٹ پریکٹس پر پابندی عائد
سرینگر /06فروری / ٹی آئی نیوز
جموں و کشمیر حکومت نے سوپور کے حکیم ثنا واللہ اسپتال میں 3 فروری کو پیش آئے واقعے کے بعد دو ڈاکٹروں کو معطل کر دیا ہے اور ان کی پرائیویٹ پریکٹس پر پابندی لگا دی ہے۔ اس ضمن میں کمشنر سیکرٹری محکمہ طبی و تعلیم ڈاکٹر عابد رشید شاہ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق ” سب ضلع اسپتال سوپور کے کنسلٹنٹ گائناکالوجسٹ ڈاکٹر انجم نذیر اور ضلع اسپتال بانڈی پورہ میں میڈیکل آفیسر ڈاکٹر طارق احمد ڈار کو فوری طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔
وہ اگلے احکامات تک ڈائریکٹوریٹ آف ہیلتھ سروسز جموں سے منسلک رہیں گے“۔اس میں مزید لکھا گیا کہ یہ حکم واضح طور پر دونوں ڈاکٹروں کو جموں و کشمیر میں کہیں بھی کسی بھی قسم کی پرائیویٹ پریکٹس میں شامل ہونے سے منع کرتا ہے۔
معطلی کے علاوہ حکومت نے سوپور کے حکیم ثنا واللہ اسپتال کے آپریشن تھیٹر کو انکوائری مکمل ہونے تک سیل کرنے کا حکم دیا ہے۔حکومت کے سکریٹری ڈاکٹر سید عابد رشید شاہ، آئی اے ایس کی طرف سے جاری کردہ سرکاری بیان میں صحت کی دیکھ بھال کے نظام کی سالمیت کو برقرار رکھتے ہوئے ایک منصفانہ اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔
Comments are closed.