دلی ہوائی اڈے پر 2 کشمیری مسافروں سے 10 کلو سونے کے سکے ضبط

سرینگر /05فروری /

کسٹمز کے ایئر انٹیلی جنس یونٹ نے بدھ وار کو اندرا گاندھی انٹرنیشنل ہوائی اڈے، نئی دہلی پر کشمیر سے تعلق رکھنے والے دو مسافروں سے 10.092 کلوگرام سونے کے سکے ضبط کیے، جن کی مالیت 7.8 کروڑ روپے ہے۔حکام نے بتایا کہ 45 اور 43 سال کی عمر کے مسافروں کو پروفائلنگ کے دوران مشکوک رویے کا مظاہرہ کرنے پر روکا گیا۔

انہوں نے کہا کہ اگرچہ ان کے سامان کے سکین میں کوئی بے ضابطگی نہیں دکھائی دیتی تھی، تاہم ڈی ایف ایم ڈی الرٹس کے ذریعے شروع کی گئی ذاتی تلاش کے نتیجے میں خاص طور پر ڈیزائن کردہ کمر بیلٹ کے اندر پلاسٹک میں لپٹے چھپے ہوئے سونے کے سکے بر آمد ہوئے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ مسافروں کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور کسٹم ایکٹ، 1962 کے تحت مزید تحقیقات جاری ہیں۔ کسٹمز دہلی نے سمگلنگ کی سرگرمیوں کو روکنے اور قومی سلامتی کے تحفظ کیلئے اپنے عزم کو نوٹ کیا۔

Comments are closed.