تاج محی الدین کی کانگریس میں دوبارہ واپسی عنقریب طے

سرینگر/ 05 فروری / ٹی آئی نیوز

سینئر سیاستدان اور سابق رکن اسمبلی تاج محی الدین جلد ہی کانگریس میں واپسی کیلئے تیار ہیں۔

ایک مقامی خبر رساں ادارے کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے تاج محی الدین نے کہا کہ وہ جلد ہی اپنے گھر (کانگریس) واپس جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ میں نے کانگریس میں دوبارہ شامل ہونے کا منصوبہ بنایا ہے تاہم اس نے اپنی دوبارہ شمولیت کی صحیح تاریخ نہیں بتائی۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ تاج محی الدین نے غلام نبی آزاد کی ڈیموکریٹک پروگریسو آزاد پارٹی میں شامل ہونے کے لیے اگست 2022 میں کانگریس چھوڑ دی تھی۔ بعد ازاں انہوں نے گزشتہ سال اگست میں ڈی پی اے پی سے استعفیٰ دینے کا اعلان کیا اور 2024 کے اسمبلی انتخابات میں ا±وڑی حلقہ سے آزاد امیدوار کے طور پر حصہ لیا

Comments are closed.