کشتواڑ بینک ڈکیتی: پولیس نے خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی
جموں4 فروری
کشتواڑ کے دچھن علاقے میں جموں وکشمیر بینک میں ڈکیتی کے بعد پولیس نے ایک اعلیٰ سطحی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی ہے.اطلاعات کے مطابق پولیس ذرائع نے بتایا کہ کشتواڑ کے دچھن علاقے میں نامعلوم افراد کی جانب سے ڈکیتی کے بعد بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ملوثین کی شناخت کے لئے سی سی ٹی وی فوٹیج کو کھنگالا جارہا ہے جبکہ بینک ملازمین سے بھی پوچھ تاچھ جاری ہے۔
بتادیں کہ پیر کے روز کشتواڑ کے دچھن علاقے میں نامعلوم افراد جموں وکشمیر بینک کی شاخ سے 19لاکھ روپیہ چراکر فرار کی راہ اختیار کی۔معلوم ہوا ہے کہ بینک میں ڈکیتی کا واقع اس وقت پیش آیا جب برانچ آفس بند تھا۔پولیس کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ دچھن کشتواڑ اور اس کے ملحقہ علاقوں میں چوروں کی تلاش شروع کی گئی ہے۔انہوں نے کہاکہ سیکورٹی ایجنسیاں ہائی الرٹ پر ہے اور مقامی لوگوں سے اپیل کی گئی کہ وہ مشکوک سرگرمی کے بارے میں نزدیکی پولیس اسٹیشن کے ساتھ رابط قائم کرئے۔
Comments are closed.