کولگام حملہ: لیفٹنٹ گورنر کی مذمت،کہا مجرموں کو بخشا نہیں جائے گا

لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کولگام میں سابق فوجی اور ان کے اہل خانہ پر حملے کی سخت مذمت کی ہے۔

انہوں نے حملے میں شہید ہونے والے منظور احمد واگے کو خراج عقیدت پیش کیا۔
انہوں نے لکھا”میں کولگام میں منظور احمد واگے اور ان کے خاندان پر گھناؤنے حملے کی شدید مذمت کرتا ہوں۔ پوری قوم غم کی اس گھڑی میں سوگوار خاندان کے ساتھ یکجہتی کے ساتھ کھڑی ہے”۔

انہوں نے مزید کہا”میں نے حکام کو ہدایت کی ہے کہ زخمیوں کو بہترین علاج فراہم کیا جائے۔ ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کرتے ہوئے میں لوگوں کو یقین دلاتا ہوں کہ اس بزدلانہ حملے کے مجرموں کو جلد سزا دی جائے گی-"

Comments are closed.