سالانہ امتحانات کے پیش نظر تمام اساتذہ 10 فروری سے اپنے متعلقہ اسٹیشنوں پر حاضر رہیں گے /ناظم تعلیم کشمیر

ناظم تعلیم کشمیر ڈاکٹر جی این ایتو نے کہا کہ سرمائی تعطیلات کے دوران اساتذہ کو کسی دفتر میں شامل ہونے کی ضرورت نہیں ہے لیکن انہیں امتحانات کے پیش نظر اپنے متعلقہ اسٹیشنوں پر اپنی موجودگی کو یقینی بنانا چاہیے۔

ڈاکٹر جی این ایتو نے کہا کہ تمام اساتذہ 10 فروری 2025 سے اپنے متعلقہ اسٹیشنوں پر دستیاب رہیںگے ڈائریکٹر نے مزید کہا کہ اساتذہ کو 10 فروری کو ضلع یا زون کی سطح پر کسی بھی دفتر میں باضابطہ طور پر شامل ہونے کی ضرورت نہیں ہے لیکن اس بات کو یقینی بنانا چاہئے کہ وہ اسٹیشن سے باہر نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا ” ان کی خدمات کسی بھی وقت درکار ہوسکتی ہیں لہذا انہیں کال پر دستیاب رہنا چاہئے۔ انہیں اسٹیشن سے باہر نہیں ہونا چاہئے۔ “ خیال رہے کہ یہ بیان متعلقہ ضلعی ہیڈکوارٹر میں ان کی موجودگی کے بارے میں اساتذ ہ کے درمیان پائے جانے والے الجھن کے درمیان آیا ہے۔

Comments are closed.