بانڈی پورہ میں غیر مقامی خاتون جھلس کر لقمہ اجل ، شوہر کی حالت نازک
بانڈی پورہ / 25جنوری / ٹی آئی نیوز
شمالی ضلع بانڈی پورہ کے سوناواری علاقے میں بیکن کے ساتھ کام کرنے والی غیر مقامی خاتون جھلس کر لقمہ اجل بن گئیں جبکہ شوہر شدید طورپر زخمی ہو گیا جس کی حالت نازک بنی ہوئی ہے
تفصیلات کے مطابق سونا واری بانڈی پورہ میں بیکن کے ساتھ کام کرنے والے ایک غیر مقامی جوڑا جھلس جانے کے بعد شدید طور پر زخمی ہو گئے جس کے بعد خاتون کی موت ہو گئیں اور اس کا شوہر ضلع اسپتال بانڈی پورہ میں زندگی کی جنگ لڑ رہے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق گورکھپور کی رہنے والی انجانی دیوی (30) زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی، جب کہ اس کے شوہر رمیش کمار کی حالت تشویشناک ہے۔ واقعے کی اصل وجہ کا ابھی تک تعین نہیں ہو سکا ہے۔
ضلع اسپتال بانڈی پورہ کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر مسرت اقبال نے انجانی دیوی کی موت کی تصدیق کی اور بتایا کہ رمیش کمار کا علاج چل رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ متوفی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا گیا ہے، مزید تفصیلات تفتیش کے بعد سامنے آئیں گی۔
ادھر پولیس نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
Comments are closed.