کٹھوعہ میں مشتبہ نقل و حمل کے بعد فائرنگ کا تبادلہ ، تلاشی آپریشن جاری
کٹھوعہ/25 جنوری / ٹی آئی نیوز
جموں کے کٹھوعہ کے بھتوڈی علاقے میں جمعہ کی دیر رات ایک مشتبہ نقل و حرکت کی وجہ سے سنیچر کو فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
ذرائع نے بتایا کہ کٹھوعہ ضلع کے بھتوڈی علاقے میں کل دیر رات مشتبہ نقل و حرکت کا پتہ چلا جس کے بعد وہاں تلاشی آپریشن شروع کر دیا گیا ۔
انہوں نے کہا کہ تلاشی آپریشن کے دوران آج صبح سیکورٹی فورسز نے کچھ افراد کو چیلنج کیا جس کے بعد فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں چند راو¿نڈ فائر کیے گئے۔
انہوں نے کہا کہ فی الحال مشتبہ افراد کی تلاش کیلئے تلاشی آپریشن جاری ہے۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
Comments are closed.