جنوبی کشمیر میں جنگجو مخالف آپریشن جاری

سرینگر25فروری جنوبی ضلع پلوامہ میں فوج نے جنگجوو ¿ں مخالف کاروائیوں جاری رکھتے ہوئے رات دیر گئے کئی علاقوں کو محاصرے میں لیکر تلاشی کاروائی عمل میں لائی اس دوران پدگام پورہ میں فوج اور جنگجوو ¿ں کے مابین گولیوں کا مختصر تبادلہ ہوا جسکے بعد جنگجوو ¿ں علاقے کا محاصرہ توڈ کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔جے کے این ایس کے مطابق فوج کی 55راشٹریہ رائفلز اور پولیس ٹاسک فورس نے کل شام پلوامہ کے پدگام پورہ کو محاصرے میں لیکر تلاشی کاروائی شروع کی۔ذرائع کے مطابق اس دوران اس دیہات میں چھپے بیٹھے جنگجوو ¿ں علاقے سے باہر آئے اور انہوں نے محاصرے پر مامور فوجی اہلکاروں پر اندھادھند گولیاں چلائی عینی شاہدین کے مطابق جنگجوو ¿ں کی جانب سے کیا گیا حملہ اس قدر شدید اور اچانک تھا کہ فوج کو سنبھلنے کاموقعہ فراہم نہیں ہوا۔جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے جنگجوو ¿ں فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔مقامی ذرائع کے مطابق فوج نے رات کے 3 بجے تک دیہات کا محاصرہ جاری رکھا اور گھر گھر تلاشی کاروائی عمل میں لائی۔ادھر فوج اور پولیس ٹاسک فورس نے کل رات دیر گئے پلوامہ کے ہی اچھن علاقے کو محاصرے میں لیکر تلاشی کاروائی شروع کی تاہم دو گھنٹے تک جاری رہنے والی اس فوجی آپریشن میں کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔اس دوران فوج نے 24 اور 25 فروری کی درمیانی رات کو قصبہ پلوامہ کے ڈانگر پورہ کو محاصرے میں لیکر تلاشی کاروائی عمل میں لائی مقامی ذرائع کے مطابق فوج نے تلاشی کے دوران مکینوں کے شناختی کارڈ چک کرنے کے علاوہ ان سے پوچھ تاچھ کی گئی تاہم یہاں بھی فوج کو پھر خالی ہاتھوں واپس لوٹنا پڑا۔قابل غور بات یہ ہے کہ فوج نے گزشتہ سال کے جولائی مہینے سے کشمیر وادی میں "آپریشن آل آوٹ ” کے تحت جنگجوو ¿ں مخالف مہم چھیڑ رکھی ہے جس میں حکام کا دعوی ہے کہ انہوں نے اس آپریشن کو کامیاب بناتے ہوئے ابھی تک 236کے قریب جنگجوو ¿ں کو ازجان کیاہے۔

Comments are closed.