جموں و کشمیر کے نوجوانوں کو ملک کے اعلی درجے کے کاروباری افراد میں دیکھنا چاہتے ہیں/ منوج سنہا

سرینگر /24جنوری / ٹی آئی نیوز

حکومت اس بات کو یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہے کہ جموں و کشمیر کے نوجوان ملک میں اعلیٰ درجے کے کاروباری افراد کے طور پر ابھریں کی بات کرتے ہوئے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ بھارت ماضی میں ایک عالمی علمی مرکز کے طور پر جانا جاتا تھا اور اب یہ نوجوانوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ ملک کو نئی بلندیوں پر لے جائیں۔

آئی آئی ایم جموں میں برکس یوتھ کونسل انٹرپرینیورشپ رن اپ ایونٹ سے خطاب کرتے ہوئے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے جموں و کشمیر میں تیز رفتار صنعتی ترقی پر روشنی ڈالی۔

انہوں نے کہا”گزشتہ چند سالوں کے دوران متعدد صنعتیں قائم کی گئی ہیں، جن میں سے بہت سی پائپ لائن میں ہیں۔ “

انہوں نے مزید کہا” جموں اور کشمیر نے ایک بے مثال صنعتی عروج کا مشاہدہ کیا ہے۔ حکومت اس بات کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے کہ جموں و کشمیر کے نوجوان اعلیٰ درجے کے کاروباری افراد کے طور پر ابھریں، جو ہندوستان کی معیشت میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں“۔

انہوں نے کہا”بھارت ماضی میں ایک عالمی علمی مرکز کے طور پر جانا جاتا تھا اور اب یہ نوجوانوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ ملک کو نئی بلندیوں پر لے جائیں“۔

Comments are closed.