محبوبہ مفتی نے حالیہ تقرریوں میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات کے احکامات صادر

 سری نگر۵۲،فروری سرتاج مدنی کے بیٹے کی تقرری کے معاملے نے اسوقت نیاموڑلیاجب وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے حالیہ تقرریوں میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات کے احکامات صادرکردئیے ۔اس دوران کھادی اینڈولیج انڈسٹری بورڈمیں بطورایگزیکٹوآفیسر منتخب ہوئے سید آروت مدنی نے رضاکارانہ طورپریہ سرکارملازمت چھوڑ دی ۔کشمیر نیوزسروس کے مطابق ریاستی کھادی اینڈولیج انڈسٹری بورڈمیں حالیہ تقرریوں کامعاملہ متنازعہ بن جانے اوربالخصوص پی ڈی پی کے نائب صدرسرتاج مدنی کے فرزندکومذکورہ بورڈمیں بطور ایگزیکٹوآفیسرمنتخب کئے جانے کے بعداب وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے اس سارے معاملے کی چھان بین کے احکامات صادرکردئیے ہیں ۔ذرائع نے بتایاکہ وزیراعلیٰ نے مذکورہ بورڈمیںحالیہ تقرریوں میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات کےلئے ریاستی چیف سیکرٹری کی سربراہی میں ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔وزیراعلیٰ نے چیف سیکرٹری کوواضح ہدایت دی ہے کہ وہ ریاستی کھادی اینڈولیج انڈسٹری بورڈمیں حالیہ تقرریوں کی چھان بین کرکے اسبات کاپتہ لگائیں کہ کیاکوئی بے ضابطگی یاطرفداری ہوئی ہے کہ نہیں ۔اس دوران ایک اورپیش رفت کے تحت مذکورہ بورڈمیں بطوراگزیکٹوآفیسر منتخب ہوئے سرتاج مدنی کے فرزندسیدآروت مدنی نے اس ملازمت سے رضاکارانہ طورسبکدوش ہونے کافیصلہ لیاہے۔پی ڈی پی کے ترجمان رفیع احمدمیرنے اسکاخلاصہ کرتے ہوئے بتایاکہ آروت مدنی نے ریاستی کھادی اینڈولیج انڈسٹری بورڈمیں بطورایگزیکٹوآفیسرتعینات کئے جانے کے آرڈریاAppointment Letterکولینے سے انکارکردیا۔

Comments are closed.