فائر سروس بھرتی عمل اسکنڈل : اے سی بی نے سابق کے اسے ایس افیسر کی رہائش گاہ پر چھاپہ ڈالا

سرینگر/23 جنوری/ ٹی آئی نیوز

فائر سروس بھرتی عمل اسکنڈل میں اینٹی کورپشن بیورو نے پہلی کارورائی کے دوران سابق KASآفیسر کی رہائش گا ہ پر چھاپہ مارا اور وہاں تلاشیاں عمل میں لائی

تفصیلات کے مطابق اینٹی کورپشن بیورو نے محکمہ فائر سروس کے بھرتی عمل میں گھپلے کی تحقیقات کا آغاز کرتے ہوئے ایک ریٹائرڈ KAS افسر محمد یعقوب ڈار کی رہائش گاہ واقع بٹنگو اننت ناگ میں چھاپہ ڈالا ۔

ڈارپہلے فائر اینڈ ایمر جنسی محکمہ میں چیئرمین (ٹیکنیکل) اور اسسٹنٹ ڈویژنل آفیسر کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔

معلوم ہوا ہے کہ یہ چھاپہ ڈی وائی ایس پی رینک کے افسر کی قیادت میں پولیس اسٹیشن سنٹرل کشمیر میں درج ایف آئی آر نمبر 01/2025
کے سلسلے میں مارا گیا۔

اس کیس میں فائر اینڈ ایمرجنسی سروس محکمہ میں فائر مین/فائر مین ڈرائیوران کے انتخاب کے عمل میں کی گئی بے ضابطگیاں شامل ہیں۔

Comments are closed.